بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

سی پی او سے ،پنجاب بار اور کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن کی ملاقاتیں

بار ممبران کی تعاون کی یقین دہانی ،صحافیوں نے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ،راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن اور پنجاب بار کونسل کے ممبران کی ملاقات۔تفصیلات کے مطابق سی پی او رالپنڈی سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور پنجاب بار کونسل کے ممبران نے ملاقات کی جس میں غلام مصطفی کندوال صدر ہائیکورٹ بار ، سید تنویر حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار ، شہزاد میر جنرل سیکرٹری، پنجاب بار کونسل کی طرف سے کوسین حیدر مفتی ، سجاد اکبر عباسی ، واصف علی چوہدری و دیگر شامل تھے ۔علاوہ ازیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل ، ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال بھی شامل تھے ۔ملاقات میں ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن اور پنجاب بار کونسل کے ممبران نے سی پی او راولپنڈی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کے قانونی معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں ۔ دریں اثناء کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن راولپنڈی کے ممبران کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن راولپنڈی کے ممبران کی ملاقات کی ، وفد میں شاہد محمود ملک صدر ، گل قیصر خان جنر ل سیکرٹری ، فرحان علی فنانس سیکرٹری ، شہزاد راجپو ت نائب صدر ، نزاکت حسین ملک نائب صدر ، اسد ہاشمی ، اشفاق تنولی ، راجہ سہیل ، طارق محمود ، عبدالرحمن ، راجہ اویس اور طارق شیبری شامل تھے۔ کرائم کورٹس اینڈ سٹی جنرنلسٹس ایسو سی ایشن کے وفد نے سی پی او راولپنڈی کو راولپنڈی پولیس کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اپناکردار ادا کرنے کی بھر پور یقین دہانی کروائی

© Copyright 2019. All right Reserved