منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2019

راولپنڈی ، پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

قیادت نے بے بنیاد مقدمات کا پہلے میں سامنا کیا اب بھی کریگی، مقررین


راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان ضلعی صدر شعبہ خواتین سمیراگل تحصیل صدر راجہ منصور اختر کے علاوہ سٹی صدربابر جدون اور کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد ملک قاسم ادریس اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سینئر رہنما رشید میر، اسد عباسی ایڈووکیٹ ،راجہ الطاف،سٹی صدر بابر جدون، عذرا یونس چوہدری بنارس، محمد شاہ، عمران شاہ، کامران کریم اور دیگر بھی موجود تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سمیراگل نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے قائیدین اور کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے پہلے بھی بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اب بھی ڈٹ کر مفابلہ کریں گے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved