بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

راولپنڈی ، ناقص صفائی پر 5فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد کوجرمانے



راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پربھاری جرمانے عائدکیے ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر صابر اینڈ سنز ٹریڈرز جبکہ زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات،ناقص صفائی کی بناء پر آرکیڈین بلو پائنز اور نیو پاک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved