منگل‬‮   16   جولائی   2019

راولپنڈی ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے وصولیوں کا عمل تیز کردیا

نادہندگان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ

راولپنڈی(سپیشل رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے وصولیوں کا عمل تیز کر دیا ،نادہندگان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ ۔ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی محمد سمیر نے بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے وصولیوں کا عمل تیز کر دیاہے ۔اس حوالے سے ایکسائز راولپنڈی نے گذشتہ برس کی نسبت پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اب تک دو کروڑ روپے کی اضافی رقم وصول کی ہے جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں گذشتہ برس کی نسبت ایک کروڑ روپے اضافی وصول کیے گئے ۔ اسی طرح انٹرٹینمنٹ ٹیکس کی مد میں 10لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی گئی ہے ۔ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی محمد سمیر نے بتایاکہ نادہندگان کو 15جون تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved