بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

راولپنڈی میں ٹینکر مافیامضر صحت پانی فروخت کرنے لگا

سپلائی والے بارش کا پانی جمع کرکے شہریوں کو مہنگے دموں بیچنے لگے
متعلقہ اداروں نے سب کچھ جاننے کے باوجو د آنکھیں بند کر رکھی ہیں

راولپنڈی (ذوالقرنین بشیر سے)شہر میں پانی کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا نے مہنگے داموں پانی کی فروخت کے بعد اب شہریوں کی جانوں سے کھلواڑ بھی شروع کر دیا ہے ،گندے اور مضر صحت پانی کی فراہمی کے وجہ سے راولپنڈی کے رہائشی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مصریا ل روڈ ،گرجا روڈ،ڈھوک سیدا ں ٹاہلی موہری ،ٹینچ بھاٹہ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ٹینکر مافیا کی جانب سے شہریوں کو انتہائی مہنگے داموں مضر صحت اور گندہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے 'اس سلسلے میں اکثر سپلائر تالاب اور بارش کے کھڑے پانی سے ٹینکر بھر کر شہریوں کو بیچ رہے ہیں جس کی ویڈیو بھی روزنامہ اوصاف کو موصول ہوچکی ہے جبکہ ٹیوب ویلز کے ذریعے شہریوں کو سپلائی کیے جانے والے پانی کو ذخیر کرنے کیلئے بنائی گئی ٹینکیوں کی عرصہ دراز سے صفائی نہ کرنے کہ وجہ سے پانی ذخیر کرنے والی ٹینکیاں غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہیں واضح رہے کہ ٹینکرز کے ذریعے گھروں کو سپلائی کیا جانے والا پانی دیگر ضروریا ت کے علاوہ پینے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ لوہے کے بنے زنگ آلود ٹینکرز میں سپلائی کیا جانے والا پانی انتہائی مضر صحت ہونے کی وجہ سے شہریوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب بن رہا ہے دوسری طرف متعلقہ اداروں نے سب کچھ جاننے کے باوجو د آنکھیں بند کر رکھی ہیں

© Copyright 2019. All right Reserved