منگل‬‮   16   جولائی   2019

راولپنڈی،دو موٹر سائیکل ،2 گاڑیاں ، موبائل اور نقدی چوری

شہری کو زیورات سے محروم کردیا گیا، الگ الگ مقدمات درج


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلح ڈکیتی، چوری، سٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو 2موٹرسائیکلوں2 گاڑیوں ،موبائل فونز ،نقدی،طلائی زیورات وغیرہ سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودہائی کے علاقے سے شیخ وقاص کی گاڑی نمبرALZ-337 تھانہ بنی کے علاقے سے محمد عالم کاموٹر سائیکل نمبرVRM/5178تھانہ صاد ق آباد کے علاقے سے ناصر حیات کی گاڑی نمبرLEB-4152 تھانہ صدر واہ کے علاقے سے محمدابو بکرکا موٹر سائیکل نمبرRIL-680 چوری کر لیا گیا ۔ تھانہ نیوٹائون پولیس کو افتخار احمد خان نے بتایا کہ میرے دو بھتیجوں فرجاد خان اور زوہیب خان سے دو مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونوں اور پندرہ ہزار روپے اوراسی دوران کریم کا ڈرائیور بھی وہاں آگیا جس سے موبائل فون اور 1ہزار روپے چھین لئے ،تھانہ صادق آاد پولیس کومنیر احمد خان نے بتایا کہ میں نے گھر کے کام کے لئے محمد عرفان اور کشف فاطمہ رکھے ہوئے تھے جو اچانک گھر سے غائب تھے گھر میں سامان چیک کیا گیا تو گھر سے نقدی زیورات اور موبائل فون غائب تھے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved