جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

راولپنڈی سے 12سالہ نوجوان اورشادی شدہ خاتون




راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اغواء کے دو مختلف واقعات میں12سالہ نوجوان اورشادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس کو امجد علی نے بتایاکہ میرا بیٹا محمد آصف عمر12سال گھر سے باہر نکلا جو آج تک واپس نہ آیا جسکی اپنے طور پر عزیز و اقارب تلاش کرتے رہے ہیں جو نہ مل سکا ہے میرے بیٹے کو کسی نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس کو ربنواز نے بتایا کہ میری بیوی مسماة (س) کو کسی نامعلوم افراد نے ورغلاء پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved