جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2019

تنخواہوں میں اضافہ مسترد، سیکرٹریٹ ایمپلائز کونسل کا احتجاج کا اعلان

مہنگائی نے جینا دوبھر کردیا حکومت نے انصاف نہیں کیا،چوہدری حسین طاہر

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈینیشن کونسل کا اجلاس گزشتہ روز پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میںزیر صدارت کونسل کے مرکزی صدر چوہدری محمد حسین طاہرمنعقد ہوا۔ جس میںوفاقی سیکرٹریٹ اسلام آباد، سول سیکرٹریٹ لاہور ، سول سیکرٹریٹ خیبر پختونخواہ پشاور، سول سیکرٹریٹ کراچی ، سول سیکرٹریٹ کوئٹہ ، سول سیکرٹریٹ مظفر آباد آزاد کشمیراور سول سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ جن میں کونسل کے چیئرمین امیر حمزہ محمدشہی، سرپرست اعلی محمد شریف اعوان ،،سینئر وائس چیئرمین نذر حسین جلالانی، سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمد ، ، سینئرنائب صدر محمد بہادر، جنرل سیکرٹری فیڈرل سیکرٹریٹ سید فرخ سیر،نائب صدر محمد نسیم خان، وائس چیئرمین ضیاء خان ، نائب صدر راجہ سہیل احمد، وائس چیئرمین چوہدری غلام غوث، میڈیا ایڈوائزر عبدالکریم اعوان، چوہدری حسن جاوید، صاحب خان، چوہدری جاوید، طارق رحمان ،جابر حسین بنگش ، حبیب اللہ اور حاجی فضل اعلی کے علاوہ دیگر مرکزی و صوبائی قائدین شامل ہیں۔ اجلاس سے کونسل کے مرکزی صدر چوہدری محمد حسین طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔ مہنگائی نے ملازمین کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved