جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

تجاوزات کیخلاف آپریشن ،100 کنال اراضی وا گزار

21 گھر اور چاردیواریاں مسمار کردی گئیں ، 55 کمروں کو بھی گرا دیا گیا

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) سی ڈ ی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کے روز مل پور میں بھر پورانسدادِ تجاوزات آپریشن کر کے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر ے 100 کنال اراضی وا گزار کرا لی۔آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ریزرو پولیس کی معاونت سے آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے موقع پر سرکاری اراضی پر بنائی جانے والی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی کی۔ انفورسمنٹ کی طرف سے کئے جانے والے اس بھر پور آپریشن میں مل پور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے 21 گھر(بمعہ چار دیواریاں)مسمار کر دیئے گئے جبکہ 55 کمروں کو بھی گرا دیا گیا۔ آپریشن میں 21 باورچی خانے، 26 واش روم کو مشینری کی مدد سے مسمار کر کے 100 کنال سرکاری اراضی خالی کر الی

© Copyright 2019. All right Reserved