جمعہ‬‮   19   جولائی   2019

ملازمین کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں،امان اللہ

سابقہ سی بی اے کے درجنوں ملازمین امان اللہ گروپ میں شامل ہوگئے

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ) سی ڈی اے لیبریونین (سی بی اے) امان اللہ خان گروپ واحد یونین ہے جو ادارے اور ملازمین کے مفادات کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے اِن خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری امان اللہ خان نے مرکزی یونین آفس میں سابقہ سی بی اے کے عہدیداران کی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سی ڈی اے مزدور یونین کے واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداران عابد سہیل فورمین، رفیق گجر، سہیل احمد، خورشید خان اور ڈی ایم سے چوہدری منظور گجرنے چوہدری قیصر گجر کی سربراہی میں اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اِس موقع پر نئے شامل ہونے والے ملازمین نے امان اللہ خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ سی بی اے ریٹائرڈ ٹولہ بن چکا ہے اور وہ ہر دم ملازمین کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اور اِن وجوہات کی بناء پر ہم نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرکے مزدور دشمن یونین کے چھوڑنے کا فیصلہ کیا،اِس موقع پر خالد گجر، چوہدری فرید، سردار اخلاق وغیرہ بھی موجود تھے صدر شباب بخاری، چیئرمین اظہار عباسی، سپریم ہیڈدائود خان اور چیف ایگزیکٹو چوہدری زاہد نے شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

© Copyright 2019. All right Reserved