پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2019

’گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں‘مولانا فضل الرحمٰن


دو کالم
سیاستدان گرفتاری سے نہیں ڈرتا ،سربراہ جے یو آئی کی گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں مدرسہ جامعہ قاسم العلوم ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لگتا ایسا ہے کہ نیب نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ناکام بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں،سیاستدان گرفتاری سے نہیں ڈرتا جے یو آئی سربراہ نے گرفتاریوں سے اپوزیشن کو نہیں ڈرایا جاسکتا ،اختر مینگل کو ایک دھکا لگے گا تو وہ اپوزیشن میں ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ میٹرو پراجیکٹ نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا،بجٹ کئی گنا بڑھادیا،لیکن منصوبہ مکمل نہیں ہوا مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ملین مارچ جولائی کے مہینے میں کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا، اس کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے
فضل الرحمٰن

© Copyright 2019. All right Reserved