پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

اعلیٰ تعلیم کے لئے  29 ارب سے زائد کی رقم مختص



اسلام آباد ( رپورٹنگ ٹیم ) پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے 120 جاری منصوبوں اور 17 نئے منصوبوں کےلے 29 ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی ،جاری منصوبوں میں شامل ہومن ریسورس ڈویلپمنٹ پی ایچ ڈی کے لیے 1 ارب 70 کروڑ روپے ،پبلک سیکٹر یونیورسٹی ضلعی سطع کےلیے 80 کروڑ روپے ،اوور سیز سکالر شپ پی ایچ ڈی کےلیے 80 کروڑ ،پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپ کےلیے 70 کروڑ ،فل برائٹ سکالر شپ سپورٹ پروگرام کے لیے 52 کروڑ ،پی ایچ ڈی 5 ہزار سکالرز کے لیے 50 کروڑ ،سکول آف ڈینٹسٹری شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کےلیے 45 کروڑ روپے ، سافٹ وئیر یونیورسٹی انجئنرینگ لاہور کےلیے 35 کروڑ ۔نئے منصوبہ جات میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 95 کروڑ ، حیدر آباد میں وفاقی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے 50 کروڑ ،بولان یونیورسٹی ہیلتھ سائسز کے لیے 30 کروڑ ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کےلیے 30 کروڑ ،اپ لفٹنگ اکیڈمی ہزارہ یونیورسٹی کےلیے 28 کروڑ روپے ،ہری پور یونیورسٹی کےلیے 20 کروڑ ،پاک یوکے نالج گیٹ وے کےلیے 10 کروڑ ،بٹ خیلہ یونیورسٹی مالا کنڈ میں خواتین کیمپس کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔
مختص

© Copyright 2019. All right Reserved