بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

آبی وسائل کیلئے70ارب رکھے گئے



اسلام آباد ( رپورٹنگ ٹیم ) وفاقی حکومت نے بجٹ 2019/20 میں آبی وسائل کے بہتر استعمال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی بنیادی توجہ بڑے ڈیموں اور نقاصی آب کے منصوبوں پر مرکوز کی ہے اس غرض سے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں ۔ دیامر بھاشا ڈیم کی زمین حاصل کرنے کے لیے 20 ارب روپے اور مہمند ڈیم ہائیڈل پاور کے لیے 15 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں ۔ وزیر مملکت خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کی ترجہیات میں پانی کے نظام کی بہتری کم لاگت سے پن بجلی کے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ۔ توانائی کے منصوبوں کے لیے 80 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 55 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں 
رکھے گئے

© Copyright 2019. All right Reserved