پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

ایوان بالا میں بھی مالیاتی بل 2019 اور بجٹ گوشوارے کی نقل پیش

چیئرمین سینٹ نے ارکان سے مالیاتی بل اور بجٹ گوشوارے پر سفارشات طلب کر لیں

اسلام آباد(نیوزایجنسی)سینٹ میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باجود وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے مالیاتی بل 2019 اور بجٹ گوشوارے کی نقل پیش کر دی ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ارکان سے مالیاتی بل اور بجٹ گوشوارے پر 14جون تک سفارشات طلب کر لیں جو قومی اسمبلی کو ارسال کی جائیں گی،منگل کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا،تلاوت کلام پاک کے فوری بعد سینیٹر مشاہد اللہ اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور کورم کی نشاندہی کر دی جس پر چئیرمین نے ارکان کی گنتی کی ہدایت کی،ایوان میں 28ارکان موجود تھے ،کورم پورا ہونے پر چیئرمین اجلاس کی کارروائی شروع کی،وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے مالیاتی بل 2019کی نقل اور سالانہ بجٹ گواشوارے ایوان میں پیش کئے،اس دوران اپوزیشن سینیٹر کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا، اپوزیشن ارکان نو نو ،،گوگو،،کے نعرے لگاتے رہے ،،اپوزیشن کے احتجاج کے باجود چئیرمین نے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی ،چئیرمین نے ارکان کو ما لیاتی بل اور بجٹ گوشوارے پر14 جون تک سفارشات سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفارشات مزید غور و حوض کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کو ارسال کی جائیں گی ،ایوان کی منظوری کے بعد یہ سفارشات قومی اسمبلی کو ارسال کی جائیں گی، ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہوتے ہی چئیرمین نے اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا۔
پیش

© Copyright 2019. All right Reserved