پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2019

اے این پی نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا

گھر کا کچن چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن بنا دیا گیا،اسفندیارولی کا ردعمل
پشاور(بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی نے موجودہ وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے اور کہا ہے کہ حکومت سے ایسے بجٹ کی ہی توقع تھی، حکمرانوں کی غریب مکاؤ پالیسیوں نے تعلیم صحت اور روزمرہ استعمال کی اشیاء میں ہوشرباء اضافہ کر کے امیر طبقے کو ریلیف اور غریب آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر کے گھر کا کچن چلانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنا دیا ہے ،پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے وفاقی بجٹ2019,20 پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کُلی طور پر آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے اور اس میں ایک بار پھر غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے،گوشت، مرغی، دالیں سبزیاں اورکھانے پینے کی تمام اشیاء غریب کی دسترس سے دور کر دی گئیں،بلواسطہ ٹیکسوں پر زیادہ انحصار کی پالیسی کے ذریعے متوسط طبقے اور غریب عوام پر تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ لاد دیا گیا،حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں ، بجٹ سے کشکول کا سائز مزید بڑا اور خودکشیوں میں اضافہ ہو گا
اے این پی

© Copyright 2019. All right Reserved