پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

وزارت خزانہ کے لئے 36.8ارب مختص کرنے کی تجویز




اسلام آ باد (وقائع نگار ) وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت خزانہ کے لئے 36.8ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ وزارت خزانہ کے تحت خیبرپختون خواہ میں ضم قبائلی علاقوں کے لئے جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 25.2ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت نے خزانہ ڈویژن کے لئے مالی سال 2019-20کے لئے کل 36.8ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 7.9 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ جبکہ نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 3609ملین مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت خزانہ کے تحت خیبرپختون خواہ میں ضم قبائلی علاقوں کے لئے جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 25.2ارب مختص کرنے کی تجویز ہے
تجویز

© Copyright 2019. All right Reserved