بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

ریلوے کے ترقیاتی بجٹ میں کمی،صرف16ارب مختص

مالی سال 2018/19میں ریلوے کاترقیاتی بجٹ 40ارب روپے مختص کیاگیاتھا

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال (2019/20)کے لیے ریلوے کے ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ کمی کردی ،نئے مالی سال کے لیے ریلوے کے پانچ نئے اور23جاری منصوبوں کے لیے 16ار ب روپے کی رقم مختص کی ہے،جبکہ مالی سال 2018/19میں ریلوے کاترقیاتی بجٹ 40ارب روپے مختص کیاگیاتھا ، سی پیک منصوبے کے تحت حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کی تعمیرکے لیے 4ارب 50کروڑروپے ،پی سی ون کراچی تاحیدرآباد163کلومیٹرنئی ڈبل لائن کے بچھانے کے لیے سات کروڑروپے ،جیکب آبادسکھرتالاڑکانہ 135کلومیٹرٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے دوکروڑ50لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبوں میں سے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیے 50کروڑ56لاکھ 47ہزارروپے ،ریلوے ٹرمینل اورڈرائی پورٹ کی اپ گریڈشن کے لیے 57کروڑ16لاکھ روپے ،حسن ابدال اورننکانہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈشن کے لیے 44کروڑ60لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ،اعلی کوالٹی کی 820بوگیاں اور230مسافرکوچزکی تیاری کے لیے 2ارب 43کروڑ96لاکھ روپے ،رزارت ریلوے میںسی پیک سپورٹ پروجیکٹ کے لیے پانچ کروڑروپے ،گوادرمیں ریلوے کے لیے زمین مختص کرنے کے لیے 80کروڑروپے ،2010کے سیلاب سے متاثرہ ریلو ے ٹریک ودیگرکی بحالی کے لیے 1ارب 43کروڑ98لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
کمی

© Copyright 2019. All right Reserved