بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

تین کالم،۔۔۔صحت،تعلیم بجٹ

تین کالم،۔۔۔صحت،تعلیم بجٹ
تین کالم،۔۔۔صحت،تعلیم بجٹ
ترلائی میں اسلام آبادجنرل ہسپتال،وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز ٹو ،پمزکی اپ گریڈیشن کے منصوبے شامل
اسلام آباد کے ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کےلئے 74 کروڑ ، ،این سی ایچ ڈی کے لئے 50 کروڑ روپے رکھے گئے


اسلام آباد(وقائع نگار ) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20 کے پی ایس ڈی پی میںوزارت قومی صحت کے 45 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 13ارب37کروڑ سے زائد کا بجٹ تجویزکیا گیا ہے ، 45منصوبوں میں 13جاری اور 32نئے منصوبے شامل ہیں ۔بجٹ دستاویز ات کے مطابق مالی سال 2019-20 کے پی ایس ڈی پی میںوزارت قومی صحت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6809ملین روپے تجویزکئے گئے ہیں ، 13جاری منصوبوں میں اسلام آباد میں ترلائی کے مقام پر اسلام آبادجنرل ہسپتال اور وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز ٹو کے منصوبے بھی شامل ہیں ، جبکہ 32نئے منصوبوں کے لئے 6567ملین روپے تجویزکئے گئے ہیں ، نئے منصوبوں میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز ، اور پمز میں موجودہ سہولیات کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ   وفاقی بجٹ 2019/20 میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے لیے وفاقی وزارت تعلیم کے سالانہ بجٹ 2019-20 میں گیارہ جاری منصوبوں اور اکیس نئے منصوبوں کے لیے 4ارب 79کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کر دیئے گئے ،اسلا م آباد کے ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کےلیے 74 کروڑ 90 لاکھ ،این سی ایچ ڈی کےمنصوبہ جات کے لیے 50 کروڑ بنیادی تعلیم کے لیے 50 کروڑ ،فیڈرل ہوم اکنامکس کالج ایف الیون کےلیے 30 کروڑ شامل ہیں ،نئے منصوبہ جات کےلیے ٹی وی ای ٹی پراجیکٹ کے لیے 1 ارب پائلٹ پراجیکٹ ایس ٹی ای ایم کے لیے 20 کروڑ ،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز پاکستان ٹائون کے لیے 15 کروڑ ، اسلام آبا د ماڈل کالج فار بوائز جی 15 کے لیے 10 کروڑ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی 13 کے لیے 10 کروڑ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی اپ گریڈیشن کے لیے 15 کروڑ 20 لاکھ روپے ،پائلٹ پراجیکٹ فار ای لرنگ 13 کروڑ ،ماڈرن ایجوکیشن امتحانی نظام کے لیے 10 کروڑ ،ووکیشنل سکولز پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ کےلیے 10 کروڑ روپے شامل ہیں ۔
صحت،تعلیم بجٹ


© Copyright 2019. All right Reserved