پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

سلیکٹیڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ، سب وزیر داخلہ کرا رہا ہے،زرداری

گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن، چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے،میرے دور ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا
سیاست میں انسان کو پوزیشن لینا پڑتی ہے،فرق کیا پڑیگا، میں نہیں ہونگا تو بلاول ہوگا،بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی،صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد(خبر نگار)احتساب عدالت پیشی کےدوران عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکرتےہوئے سابق صدرپاکستان آصف زرداری نےسگریٹ سے متعلق سوال پرکہاکہ ابھی جج صاحب نہیں ہیں اس لیے یہ ایک کمرہ ہے جب جج سیٹ پرہوتویہ عدالت ہوگی،ایک سوال کےجواب میں ان کاکہناتھاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کچھ نہیں پتہ ، سب وزیر داخلہ کروا رہا ہے،مشرف منتخب نہیں تھا اس لئے جیل جانے کو تیار نہیں، مشرف نے ووٹ نہیں مانگنے جانا لیکن ہم نے ووٹ مانگنے جانا ہے،نواز شریف کو پارلیمنٹ سے آؤٹ کرنےاوراب یہی فارمولا زرداری پراپلائی ہونے سےمتعلق سوال پران کاکہناتھاکہ فرق کیا پڑیگا، میں نہیں ہونگا تو بلاول ہوگا،بلاول نہیں ہوگا تو آصفہ ہوگی،انہوں نےکہاکہ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے،میری گرفتاری پریشر ٹیکٹکس ہیں، میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب کی کیا مجال، سب حکومت کرتی ہے،میرے دور ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا،قائد اعظم کے دور میں اچکزئی کا والد گرفتار تھا،ہم نے تو سزائے موت پر بھی پابندی لگا رکھی تھی،عمران خان کو لندن بھاگتے دیکھ رہا ہوں،نواز شریف نے میمو گیٹ پر اظہار افسوس اورآپ کو بلوچستان حکومت گرانے پر افسوس سےمتعلق سوال پرآصف زرداری کاکہنا تھاکہ سیاست میں انسان کو پوزیشن لینا پڑتی ہے۔
زرداری

© Copyright 2019. All right Reserved