پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2019

غربت مکائو اور سماجی تحفظ پروگرام کیلئے 20کروڑر مختص

کلا ئمیٹ چینج ڈویژن کیلئے سات ارب ستاون کروڑ سے زائد کی رقم ہوگی

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 2019-20کے لئے غربت مکائو اور سماجی تحفظ پروگرام کے دو جاری اور دو نئے منصوبوں کے لئے 20کروڑروپے پی ایس ڈی پی میں مختص کئے ہیں ۔ سنٹر فاررورل اکانومی کے لئے سات کروڑ،سوشل انٹر پنیورشپ سنٹر کے قیام کے لئے پانچ کروڑ،پریشانی کے شکار اضلاع میں سماجی اکنامک صورتحال کی بہتری اور نئے اکنامک مواقع پیدا کر نے کئے چھ کروڑ جبکہ تحفظ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے دو کروڑ مختص کئے ہیں۔جبکہ وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 2019-20کے لئے کلا ئمیٹ چینج ڈویژن کے چار جاری منصوبوں اور دو نئے منصوبوں کے لئے سات ارب ستاون کروڑ بانوے لاکھ سے زائد کی رقم پی ایس ڈی پی میں مختص کی ہے ۔دس ارب درخت گرین پاکستان پروگرام کی اپ سکیلنگ کے لئے ساڑھے سات ارب روپے رکھے گئے ہیں ،وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلائمیٹ چینج رپورٹنگ یونٹ کے قیام کے لئے ایک کروڑ پچاس لاکھ جبکہ جاری منصوبوں میں کلائمیٹ ریزئلینٹ اربن ہیومن سیٹیلمنٹ یونٹ کے لئے دو کروڑ ،موسمیاتی تبدیلی میں جیومیٹک سنٹر کے قیام کے لئے 32لاکھ روپے،پاکستان واش سٹرٹیجک پلاننگ اینڈ کوارڈنیشن سیل کے قیام کے لئے ایک کروڑ 60لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مختص

© Copyright 2019. All right Reserved