بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

حمزہ سربلند رہنا،کٹھ پتلی تماشہ ختم ہونے والا ہے، مریم نواز




اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نالائق اعظم اور اس کی جعلی حکومت جو مرضی کرلے، مسلم لیگ (ن) ہر صورت عوام کی آواز بنے گی۔سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں رہنما (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم اور اس کی جعلی حکومت جو مرضی کرلے، مسلم لیگ (ن) ہر صورت عوام کی آواز بنے گی، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار۔مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچے ہیں نہ اب بچیں گے، حمزہ ! سربلند ہو کے رہنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کو ہے۔
مریم


© Copyright 2019. All right Reserved