بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

داخلہ ڈویژن کے منصوبوں کے لئے نو ارب 84 کروڑ مختص

کے پی کے کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے لئے 47 کروڑ 7 2لاکھ رکھے گئے

اسلام آباد ( رپورٹنگ ٹیم ) وفاقی حکومت نے۔20۔ 2019 کے بجٹ میں داخلہ ڈویژن کے 51 جاری اور 14 نئے منصوبوں کے لیے نو ارب 84 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کردیئے اسلام آباد کے ماڈل تھانہ جات کورال تا روات سڑک کی تعمیر سیوریج سینی ٹیشن سسٹم راول لیک واٹر ٹریٹمنٹ سمیت متعدد منصوبہ جات کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی ہے سیکورٹی انفراسٹرکچر سوات مالاکنڈ کے پی کے کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے لئے 47 کروڑ 7 2لاکھ ، سائبر کرائم کے قومی رسپانس سنٹر فیز تھری کے لئے 40 کروڑ ، سپیشل سیکورٹی برائے چائنز پاکستان رینجرز پنجاب چکری راولپنڈی اور ضلع رحیم یار خان کے لئے33کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ڈی آئی خان میں فرنٹیر کور کی رہائش گاہوں کے لئے30 کروڑ ، اسلام آباد کے ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لئے28 کروڑ 99 لاکھ روپے بلوچستان کانسٹبلیری کے لئ22 کروڑ 78 لاکھ ، قومی فرازیک سائنس ایجنسی و اسلام آباد لیبارٹری کے لئ22کروڑ 50 لاکھ ، جی بی سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹر اور چلاس 114 ونگ کی تعمیر کے لئے15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں نئے منصوبہ جات میں سے اسلام آباد ایکسپریس وے کورال سے روات تک 42 کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں کورنگ دریا اور راول لیک واٹر ٹریٹمنٹ کے لئے 42 کروڑ 50 لاکھ رکھے گئے ہیں سیکوریج اور واٹر سپلائی سکیم برائے اسلام آباد 35 کروڑ ، اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں مٰن لینڈ ریونیو ریکارڈ مینجمنٹ کے لئے سات کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اسلام آباد میں روڈ اور فٹ پاتھوں کے لئے پندرہ کروڑ ، واٹر سپلائی کی فزیبلٹی کے لئے دس کروڑ رکھے گئے ہیں ۔
مختص

© Copyright 2019. All right Reserved