پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

وزارت ہائوسنگ اینڈورکس کے ترقیاتی بجٹ میں بھی کمی

انڈسٹری اینڈپروڈکشن ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 2ارب 34کروڑرکھے گئے

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم )حکومت نے وزارت ہائوسنگ اینڈورکس کے ترقیاتی بجٹ میں بھی کمی کردی ،نئے مالی سال 2019/20کے لیے 43جاری اوراورتین نئے منصوبوں کے لیے 2ارب 93کروڑروپے تجویزکیے ہیں جبکہ مالی سال 2018/19کے لیے 10ارب 38کروڑ62لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے ۔نئے منصوبے کے لیے فیڈرل لاجزمیں ٹیوب یل کی تنصیب کے لیے 2کروڑ19لاکھ روپے ،نیب ہیڈکوارٹرکوئٹہ میں فائرفائٹنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے ایک کروڑروپے اورکے پی کے حیات آبادمیں پولیس بیرکس کی تعمیراورپولیس سٹیشن ،سول لائن اورنیب ہیڈکوارٹرپشاورکی تعمیرکے لیے پانچ کروڑپچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔جبکہ جاری منصوبوں میں سے موسی خیل تونسہ روڈ 35کلومیٹرکی تعمیرکے لیے 30کروڑروپے ،نیب راولپنڈی میلوڈی آفس کی مرمت کے لیے 92لاکھ روپے ،نیب ہیڈکوارٹر میں آفس بلڈنگ کی تعمیرکے لیے دس کروڑروپے ،فیڈرل لاجزوی آئی پی بلاک قصرنازکراچی کی تعمیرکے لیے 7کروڑروپے ،آئی بی اکیڈمی کے رہائشی بلاک ایچ الیون ون اسلام آبادکی تعمیرکے لیے ایک کروڑ73لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔جبکہ وفاقی حکومت نے انڈسٹری اینڈپروڈکشن ڈویژن کے لیے مالی سال (2019/20)کے لیے 9نئے اور9جاری منصوبہ جات کے لیے 2ارب 34کروڑ32لاکھ روپے مختص کیے ہیں نئے منصوبوں میں سے نیشنل سٹیرٹجک پروگرام پروگرام کے لیے 97کروڑ13لاکھ روپے ،سیمی بزنس سیلیٹشن سنٹرملتان کے لیے 2کروڑ98لاکھ روپے ،ہنڈی کرافٹ ڈویلمپنٹ پروجیکٹ کے لیے 6کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبوں میں سے نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 25کروڑروپے ،لائٹ انجیئرنگ اپ گریڈیشن سنٹربلوچستان کے لیے 2کروڑ53لاکھ روپے ،بوستان انڈسٹری فیزون کے لیے 11کروڑروپے ،حیدرآبادانجیئرنگ سپورٹس سنٹرکے لیے 2کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔
کمی

© Copyright 2019. All right Reserved