بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

وزارت مواصلات کے 89 منصوبوں کے لئے ایک کھرب 56 ارب

نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے نئے منصوبوں کے لئے 13کروڑ52لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر ،رپورٹنگ ٹیم) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال20۔ 2019۔ کے لئے وزارت مواصلات کے 46 جاری ، 32 نئے اور 11 نجی شعبہ کے تعاون سے بنائے جانے والے مجموعی طور پر 89 منصوبہ جات کے لئے ایک کھرب 56 ارب 21 کروڑ 51 لاکھ 43 ہزار روپے کی رقم پی ایس ڈی پی میں مختص کی ہے جس میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے کئی اہم منصوبے بھی شامل ہیں نئے منصوبوں میں سندھ کوسٹل ہائی وے کی توسیع کیتھی بندر کے لئے ایک ارب شکار پور و راجن پور کیرج وے کے لئے ایک ارب ، آواران خصدار 321 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لئے پانچ ارب روپے راجن پور ڈی جی خان چار لین 2 ارب چالیس کروڑ ، ڈی جی خان این 70 کے لئے ایک ارب 30 کروڑ ذوب تا کراچی روڈ کی تعمیر کے لئے 9 ارب چالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ جاری منصوبوں میں دو لائن ہائی وے بسمہ تا خصدار 106 کلو میٹر کے لئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں چھ رویہ سڑک کالا شاہ کاکو تا لاہور رنگ روڈ کے 18۔3 کلو میٹر کے لئے ایک ارب نو کروڑ 58 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کے کے ایچ فیز ٹو حویلیاں تھاہ کوٹ ایک سو 18 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 24 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ایم ون برہاں ہکلا تا ڈی آئی خان سڑک کی تعمیر کے لئے 13 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ ژوب کے لئے 210 کلو میٹر سڑک کو دو رویہ کرنے اور اسکی کوالٹی کو کزید بہتر بنانے کے لئے ایک ارب ، پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کو دو رویہ کرنے کے لئے دو ارب ، سرائے گمبیلہ تا کوہاٹ اسٹیشن کے لئے چار ارب ، جگلوٹ سکردو روڈ 157 کلو میٹر تین ارب 50 کروڑ کراچی لاہور موٹر سی پیک منصوبہ کے تحت زمیں کی خریداری کے لئے تین ارب 50 کروڑ ، لاہور ملتان موٹر وے تھری کے لئے چار ارب 50 کروڑ ، مختص کئے گئے ہیں پشاور کراچی موٹر وے سکھر ملتان سیکشن 392 کلومیٹر 19 ارب روپے لواری ٹنل پراجیکٹر کے لئے ایک ارب 11 کروڑ سات لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نجی شعبہ کے تعاون سے 11 منصوبوں میں سے میانوالی مطفر گڑھ روڈ کے لئے تین ارب مختص کئے گئے ہیں ۔جبکہ وفاقی حکومت نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے تین نئے اورتین نئے منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 13کروڑ52لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ،منشیات کے عادی افرادکی بحالی کے لیے پانچ کروڑروپے رکھے گئے ہیں ،بلوچستان پسنی میں ا ے این ایف کے سٹاف کے لیے بیرک کی تعمیرکے لیے 1کروڑ60 لاکھ روپے ،گوادر،جیوانی میں اینٹی نارکوٹکس کے سیٹ اپ کے لیے ایک کروڑروپے ،کراچی کورنگی میں سنگل مین بیرک کی تعمیرکے لیے 43لاکھ روپے ،سوست گلگت بلتستان اے این ایف پولیس پوسٹ کی تعمیرکے لیے 3کروڑ41لاکھ روپے ،پسنی میں اے این ایف پولیس سٹیشن کی تعمیرکے لیے ایک کروڑ19لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

وزارت مواصلات


© Copyright 2019. All right Reserved