پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

قندھار ، کار بم دھماکا، خاندان کے 6 افراد جاں بحق

افغان فورسز کی طالبان حراستی مراکز کے خلاف کارروائی ،50 سے زائد افراد رہا
کابل(نیوزایجنسیاں)افغان فورسز نے مختلف آپریشن کے دوران طالبان کے دو حراستی مراکز کے خلاف کارروائی کر کے 50سے زائد افراد کو رہا کرا لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں افغانستان کے شمالی صوبے بغلان اور قندوز میں کی گئی ،سرکاری ذرائع کے مطابق ایک ہی دن میں 50س زائد زیر حراست افراد کی رہائی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ، سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع اقطاش میں طالبان کے حراستی مرکز پر دھاوا بول دیا اور 13زیر حراست افراد کو رہا کرایا ،صوبائی پولیس کے ترجمان انعام الدین رحیمی نے بتایا ہے کہ طالبان کے زیر حراست افراد میں زیادہ تر عام شہری تھے، جنوبی صوبے قندھار کے ضلع دند میںکار بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے ،تفصیلات کے مطابق طالبان نے ایک بم سڑک کے کنارے نصب کر رکھا تھا ،ایک کار جس میں 6 افراد سوار تھے بم کی زد میں آ گئے ،اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،مرنے والوں میں دو مرد ،دو عورتیں اور دو بچے شامل ہیں ،صوبائی پولیس ترجمان جمال ناصر بارک زئی کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
افغانستان

© Copyright 2019. All right Reserved