بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

پبی،عید ایام ، قاضی حسین احمد کمپلیکس میں طبی سہولیات فراہم

3117 ایمر جنسی ،122 روڈ ایکسیڈنٹ کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی

پبی ( نما ئندہ اوصاف ) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں عید کی تعطیلات کے موقع پر ڈاکٹروں کی ہمہ وقت موجودگی اور مریضوں کیلئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی تھی، جس پر عملدرآمد کرتے ہوے تمام عملہ جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، ایمر جنسی ڈپارٹمنٹ سٹاف، منیجرز، سیکیورٹی اور کلاس فور عیدالفطر کی چھٹیوں میں ڈیوٹی اوقات کار کے مطابق دیگر ملازمین نے بھی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے, جسمیں ہسپتال ڈاریکٹر ڈاکٹر محمد عارف نے بذات خود عید کی چھٹیوں میں ہسپتال کے پورے نظام کی نگرانی کی چار جون سے آٹھ جون کے اختتام پر مریضوں کی تعداد یہ رہی ایمرجنسی مریض: 3117 ، روڈ ایکسیڈنٹ : 122 ، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش: 31 ان تمام مریضوں کو ہسپتال سے طبی سہولیات کی فراوانی بحال رہی ہسپتال ڈاریکٹر کے اعلامیہ کیمطابق دوران عید تمام مریضوں کو وارڈ میں طبی سروسز کی بروقت فراہمی معمول کے مطابق جاری رہی۔

© Copyright 2019. All right Reserved