بدھ‬‮   24   جولائی   2019

صارفین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی(ایس ڈی او رسالپور)

رسالپو ر واپڈا کمپلینٹ آفس سے متعلق تما م شکایات دور کی اور جہاں ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے تنصیب کی جائے گی، وفد سے گفتگو
رسالپور ( نامہ نگار ) رسالپور پیسکو سب ڈویژن رسالپورکے ایس ڈی اواحسان اللہ نے کہا ہے کہ رسالپور صارفین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے بارہ بانڈہ نیو فیڈر کو صر ف اور صر ف رسالپور کے لئے مختص کرنے کی کوشش کی جائے گی بغیر شیڈول کے بجلی بند نہیں کی جائے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رسالپور پیسکو سب ڈویژن کے ایس ڈی او احسان اللہ سے وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور ساجد مشوانی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں ایس ایچ او تھانہ رسالپور ایوب خان بھی شامل تھے اس موقع پر ساجد مشوانی نے کہا کہ رسالپور کے لئے جو فیڈر مختص ہے یعنی بارہ بانڈہ نیو اسے صرف اور صرف رسالپور کے لئے مختص کیا جائے کیونکہ رسالپور کے عوام بجلی کے بل وقت پر ادا کرتے ہیں اور اگر کہیں بجلی چوری ہوتی ہے تو ان افراد کے خلاف سخت سے سخت کار روائی کی جائے اس موقع ایس ایچ او تھانہ رسالپور ایوب خان نے کہا کہ تھانہ رسالپور کی پولیس ہر وقت واپڈا کے ساتھ تعاون کے لئے تیا ر ہے اس موقع پر ایس ڈی او احسان اللہ نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ رسالپو ر پیسکو واپڈا صارفین کے مسائل حل کیا جائے گا اور کمپلینٹ آفس سے متعلق تما م شکایات کو دور کیا جائے گااور جہاں ضرورت ہے وہاں جلد از جلد ٹرانسفارمر کی تنصیب کی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ عوام بجلی کو احتیاط سے استعمال کریں اور فضول خرچی سے اجتناب کریں ۔
ایس ڈی او رسالپور

© Copyright 2019. All right Reserved