بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

مردان میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کیا جائیگا،ڈی ایس پی ٹریفک

ٹریفک صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم جاری،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی سخت ایکشن لیں گے
ٹریفک کی روانی اولین ترجیح، تمام ذمہ دار اداروں سے ملکر ٹھوس پالیسیاں واضح کر رہے ہیں،ون ویلنگ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے
مردان (بیورورپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ مردان میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ وہ یہاں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری پرویز اقبال سے ٹرانسپورٹ اڈوں کے بارے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ٹریفک انچارج مردان امجد خان و دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں ٹریفک صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم تیز ی جاری ہے۔ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں۔ اور اس سلسلے میں تمام ذمہ دار اداروں سے باہم ملکر ٹھوس پالیسیاں واضح کر رہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک مردان نے مزید بتایا کہ کم عمر و لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کے لئے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ خصوصاً ون ویلنگ والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں جتنے بھی ٹرانسپورٹ اڈے ہیں اُنہیں قانون کے دائرے میں لا کر مردان شہریوں کی سہولت کے لئے ریگولر کریں گے۔ تاہم جو ٹرانسپورٹ اڈے غیر رجسٹرڈ ہیں اُن کے خلاف ٹھوس ایکشن لیں گے۔
ڈی ایس پی ٹریفک

© Copyright 2019. All right Reserved