منگل‬‮   16   جولائی   2019

زرداری کی گرفتاری سے پی پی کو دبا یا نہیں جاسکتا،عالم زیب ایڈووکیٹ

اپوزیشن قائدین کی گرفتاری کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں سیاسی انتقام ہے،سٹی ناظم لوئر دیر

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلاعات اور سٹی ناظم عالم زیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی کو دبا یا نہیں جاسکتا اپوزیشن قائدین کی گرفتاری کا مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں سیاسی انتقام ہے ان خیا لات کا اظہار اُنھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے بدترین سیاسی انتقام قرار دیا انھوں نے کہا کہ آصف علی زر داری کو پہلے بھی کرپشن کے الزام میں 11سال تک پابند سلسل رکھا گیا لیکن ان پر ایک پیسہ بھی کرپشن ثا بت نہ کیا جاسکا انھوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری محض سیاسی انتقام ہے پرویز خٹک اور پی ٹی ائی کے دیگر قائدین جس پر کرپشن کے الزامات ہے نیب وہ کیوں گرفتار کیوں نہیں کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر ڈکٹیٹرکے ظلم جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔
عالم زیب ایڈووکیٹ

© Copyright 2019. All right Reserved