جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2019

مینگورہ، مظاہرے میں شرکت پر اے این پی رہنماؤں سے سکیورٹی واپس

ضلع نائب ناظم ، تحصیل ناظم اور ایوب خان سے پولیس سکیورٹی واپس لینے پر کارکن برہم
مینگورہ(نمائندہ اوصاف)مہنگائی کیخلاف مظاہرے میں شرکت پر نائب ضلع ناظم اور تحصیل ناظم سمیت ضلعی صدر سے سکیورٹی واپس ،سوات پولیس نے گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مینگورہ میں مظاہرے میں شرکت اور تقریر کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان، تحصیل ناظم اکرام خان اور اے این پی کے ضلعی صدر ایوب خان سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی جس سے ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان اور ایوب خان اشاڑے شدت پسندی کے دوران ہٹ لسٹ پر تھے اور ان کے خاندان کے کئی افراد دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے افضل خان لالا شدت پسندی کیخلاف فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے رہے، اس وقت پارٹی کارکنوں میں غم وغصہ پایا جا تا ہے جنہوں نے حکام سے سکیورٹی واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی کا جو اجلاس ہوا ہے اس میں ان رہنماؤں کو مزیدسکیورٹی کی ضرورت نہیں کا کہا گیا ہے ، اس وجہ سے ان سےسکیورٹی واپس لی گئی ہے ، ضرورت پڑنے پر دوبارہ دی جائے گی۔
سکیورٹی واپس

© Copyright 2019. All right Reserved