جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2019

مخہ سپر سکس ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے، امجد یوسفزئی

تاریخی کھیل ترقی کی جانب گامزن ،جلد کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر ےگا، رحیم یوسفزئی

مردا ن(نامہ نگار،بیورو رپورٹ) پختون قوم کی روایتی ،ثقافتی اور تاریخی کھیل مخہ (تیر اندازی) آرگنائزیشن تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ۔اور بہت جلد یہ کھیل اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔اب وقت آگیا ہے کہ پختون قوم اپنے روایتی کھیل کود کے ساتھ ساتھ اپنے ثقافت پر توجہ دیں ۔مخہ (تیر اندازی ) کی سپر سکس ٹورنامنٹ سے پختون قوم اور خصوصا یوسفزئی قبیلہ اپنے اجداد کی تاریخ میں دوبارہ نکھار پیدا کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہارملک کے ممتاز صحافی رحیم اللہ یوسفزئی اور صوبائی مخہ آرگنائزیشن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر امجد حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ پختونوں کے روایتی ، ثقافتی اور تاریخی کھیل مخہ (تیر اندازی) ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بین الاضلاعی سپر سکس مخہ ٹورنامنٹ کا انعقاد یوسفزئی مخہ آرگنائز یشن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ مخہ کی تاریخ میں پہلی بار مخہ سپر سکس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ، جوکہ قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابوزئی میں عمر واحد ممبر مرحوم کی یاد میں منعقد بین الاضلاع سپر سکس مخہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران کیا۔ ٹورنامنٹ میں کل 14ٹیموں نے حصہ لیا ، پہلی دفعہ ضلع مردان کے بابوزئی کلے نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس تقریب کی صدارت مشہور اور پرانا کھلاڑی لال حسن بابو نے کی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ ضلع مردان کے بابوزئی اور ضلع بونیر کے گیراڑی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جوکہ بابوزئی ٹیم نے 3پوائنٹس سے گیراڑی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ تقریب سے صدر امجد حسین یوسفزئی، لیاقت خان ، گوہر استاد، جنرل سیکرٹری عبد الواحد بونیر، شیرین داد منیجر، حسن خان اور خان شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی رحیم اللہ یوسفزئی اور صدر امجد حسین یوسفزئی ، لیاقت خان ، تحصیل کونسلر وکیل سید، پرویز خان، شیرین داد شاہ اور دیگر نے مخہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے 5ہزار روپے، فرسٹ ٹیم کو 3ہزارروپے اورسیکنڈ ٹیم کے لئے 2ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا جبکہ صدر امجد حسین یوسفزئی نے 7ہزار روپے ، لیاقت خان اور پرویز خان نے 5.5ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔
مخہ سپر سکس

© Copyright 2019. All right Reserved