پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا،فردوس عاشق اعوان


آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(نیوز ایجنسیا ں ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 70 سال سے طاقتور شخصیات قانون کو تابع کرتی رہیں، آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا،طاقتور اشخاص کی گرفتاریاں آزاد عدلیہ کا ثبوت ہیں،حکومت ہو یا اپوزیشن قانون سب کے لیے برابر ہوگا، قانون کی بالا دستی ہی عمران خان کا وژن ہے۔ پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یکساں قانون کا اطلاق یقینی بنانے پر وزیر اعظم کو مبارکباد، 70 سال سے طاقتور شخصیات قانون کو تابع کرتی رہیں۔فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری پر کہا کہ آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا، طاقتور اشخاص کی گرفتاریاں آزاد عدلیہ کا ثبوت ہیں۔ خواہش پر اور مرضی کے تحت قانون کی تشریح کی جاتی رہی، آج اداروں نے خود مختاری کا اعلان کر کے دل جیت لی
فردوس اعوان


© Copyright 2019. All right Reserved