بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید 2کشمیری شہید،علاقہ مکینوں کا احتجاج


بھارتی افواج نے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے نام پر محاصرہ کیا اور فائرنگ شروع کر دی

پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال ، اونیرا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی
سری نگر(نیوز ایجنسی ) بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،بھارتی فوج اور پولیس نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے اونیرا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے نام پر علاقے کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا جس کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔بھارتی فوج اور پولیس نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے اونیرا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی
مقبوضہ کشمیر

© Copyright 2019. All right Reserved