بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

لیپہ ، اٹھارہ سالہ لڑکی پاؤں میں موچ آنےسے نالےمیں گر کر جاں بحق


سیدپورہ کی رافیہ نالہ قاضی ناگ کے پل سے گزرتے ہوئے بے رحم موجوں کی نذرہو گئی

ریسکیو کیا تو زندگی کی بازی ہار چکی تھی ،گھر میں کہر ام ،متوفیہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک

ہٹیاں بالا (بیوروروپورٹ ) لیپہ کے نواحی گاؤں سید پورہ  کی رہائشی رافیہ  بی بی دختر صابرحسین عمر اٹھارہ سال نالہ قاضی ناگ کے پل سے گزرتے ہوئے پاؤں میں موچ آنے کی وجہ سے نالے کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئی ۔لڑکی تقریبا ایک کلو میٹر تک نالہ قاضی ناگ  کی موجوں میں بہتی رہی  جب اسے ریسکیو کیا گیا تو وہ زندگی کی بازی ہار گئی تھی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متوفیہ کے گھر میں کہر ام مچ گیا ، ہر آنکھ اشکبار تھی ، متوفیہ رافیہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
لڑکی جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved