پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

نیزہ پیر سیکٹر پر بھارتی فائرنگ ، ایک شہری شہید


کیرنی ،مندھار میں اندھادھندفائرنگ،کھیت میں کام کرتاغلام دین مارٹر گولہ لگنے سےشہید

اسکے مکان کو شدیدنقصان پہنچا،گھرکےباقی افراد بال بال بچ گئے،لوگ گھروں میں محصور

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ شب پانچ بجے انڈین آرمی نے نیزہ پیر سیکٹر پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پانچ بجے بھارتی آرمی نے نیزہ پیر سیکٹر پر اور اس کے گردونوح میں کیرنی ، مندھار کے گائوں میں مارٹر گولوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں مندھار گاؤں کا رہائشی غلام دین ولد غلام محمد قوم گجر ساکنہ مندھار اپنے گھر کے قریب کھیت میں کام کر رہا تھا کہ انڈین آرمی کی طرف سے ایک مارٹر گولہ آ گرا جس کی وجہ سے غلام دین موقع پر ہی شہید ہو گیا اور اس کے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ باقی گھر کے باقی افراد بال بال بچ گئے۔گائوں مندھار اور کیرنی کے رہائشی اپنے مکانوں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔انڈین افواج آئے روز گاؤں کیرنی مندھار ، جبڑ ،منووالاکے دیہات پر فائرنگ کررہی ہے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپوں کا منہ بند کر دیا۔
بھارتی فائرنگ

© Copyright 2019. All right Reserved