پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں ‘مر یم نواز



گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں ‘مر یم نواز
جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ(ن)کے لئے، نائب صدر
لاہور(نیوز ایجنسی ) مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور اسکی جعلی حکومت جو مرضی کرلے مسلم لیگ ن ہر صورت عوام کی آواز بنے گی، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ(ن)کے لئے نئی، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار !۔ منگل کے روزاپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشااللہ !۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا.جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا
مر یم نواز

© Copyright 2019. All right Reserved