بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

مسلم کانفرنس کے ممبران مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری


مسلم کانفرنس کے ممبران مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری
نامزد ہونے والے ممبران کو مرکزی سیکرٹریٹ میں جلد رجسٹریشن کی ہدایت
اسلام آباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے مسلم کانفرنس کے دستور کی دفعہ 13 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے برائے مدت2019 تا 2022 کے لیے ممبران مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دی ہے۔حلقہ ایل اے6 سماہنی بھمبر، حلقہ ایل اے 7 سٹی بھمبر، حلقہ ایل اے 27 کھاوڑہ مظفرآباد اور حلقہ ایل اے 14 وسطی باغ سے ممبران مجلس عاملہ کی نامزدگیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف حلقہ جات اور اضلاع سے موصول ہونے والی سفارشات کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے آئندہ تین سالہ مدت کے لئے جن ممبران کے ناموں کی منظوری دی ہے اُن میں حلقہ ایل اے 6 سماہنی ضلع بھمبر سے حاجی مرزا اللہ دتہ، محترمہ شمائلہ ناز ایڈووکیٹ، سلمی ابرار چوہدری، جبکہ حلقہ ایل اے 7 سٹی بھمبر سے مرزا افتخار احمد ، محترمہ نرگس طارق بٹ اس طرح ایل اے 3 سٹی میرپور سے سردار محمد رشید جمال، مرزا زاہداللہ فہیم ایڈووکیٹ، محمد صہیب عزیز مغل اور محترمہ کشور عزیزجبکہ ایل 27کھاوڑہ مظفرآباد سے سردارمحمد منیر عباسی(ر) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ،خان عبدالقیوم خان، راجہ نعیم خان، شیر افضل خان تنولی، راجہ گل زمان خان، انور حسین عباسی ، راجہ عبدالوحید اور حلقہ ایل اے 14 وسطی باغ سے سردار صغیر بیگ (سابق چیئرمین ضلع زکوة)، سردار عبدالسمیع ایڈووکیٹ، سردار محمد رفیق خان، راجہ محمد حبیب خان، سردار ممتاز حسین خان، راجہ محمد ارشاد الحق ، سردار ممتاز چغتائی اور پیر سید آفاق حسین شاہ گیلانی کے نام شامل ہیں۔نامزد ہونے والے ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی رجسٹریشن کو جلد از جلد یقینی بنائیں تاکہ مجلس عاملہ کے آمدہ اجلاس میں انہیں موعو کیا جاسکے۔
مسلم کانفرنس

© Copyright 2019. All right Reserved