پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

احتساب کا عمل تیز ہو چکا، بیس کیمپ کے کرپٹ افراد بھی جلد شکنجے میں پھنسیں گے، بیرسٹر سلطان


سوئی گیس کے پائپ کھڑی کے علاقے سے گزرتی ہے اس لیے یہاں کے لوگوں کا بھی حق ہے، گیس کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہوں جلد اس سلسلے میں خوشخبری ملے گی
موجودہ حکومت نے تین سالوں میں کوئی کام نہیں کیا یہ کمشن مافیا ہے جعل ساز کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب بیساکھی کے بغیر الیکشن ہو گا آپ کی ضمانت ضبط کرئوں گا ،عید ملن پارٹی سے خطاب
کھڑی شریف، میرپور( پ ر )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے احتساب کا عمل اب رکے گا نہیں جلد ریاست کے کرپٹ عناصر احتساب کے شکنجے میں پھنسنے والے ہیں ۔مظفر آباد سمیت پورے آزاد کشمیر میں کرپشن کی جمبو سیل لگی ہے کھڑی شریف کی عید ملن حلقہ میں گیم چینجر ثابت ہو گی شدید گرمی کے موسم میں آج موسم کا خوشگوار ہونا ثابت کرتا ہے کہ چوہدری اظہر محمود کی نیت ٹھیک تھی جلسہ نما عید ملن پارٹی کے انعقاد پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں چوہدری اظہر تیس سال ہمارے سیاسی مخالف رہے اب یہ تیس سال کی مخالفت کا ازالہ تین ماہ میں کریںکھڑی شریف میرا گھر ہے والد کے دور سے اب تک کھڑی شریف کی غیور عوام نے ہر دور میں میرا غیر مشروط ساتھ دیا میں کھڑی شریف کے لوگوں کا مرہون منت ہوں وزیراعظم بنا۔ پی ٹی آئی کشمیر کی حکومت آنے والی ہے ہم کھڑی شریف میں ترجیح بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے بڑے منصوبے شروع کروئیں گے سوئی گیس کے پائپ کھڑی کے علاقے سے گزرتے ہیں اس لیے کھڑی کے لوگوں کا بھی حق ہے کہ انہیں سوئی گیس دی جائے میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہوں جلد اس سلسلے میں عوام کو خوشخبری ملے گی میں نے آج سے بیس سال قبل جو سڑکیں کھڑی کے علاقے میں بنوائیں وہ آج بھی درست حالت میں موجود ہیں کرپٹ مافیا کمشن خور اور میرٹ کی پامالیاں کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں آج نے حلقہ کھڑی شریف میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری اظہر محمود کی طرف سے جلسہ نما عید ملن پارٹی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بینس شریف جلسہ گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پل منڈا پر انصاف یوتھ ونگ کھڑی شریف کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا تاریخی استقبال کیا بہت بڑے جلوس کی شکل میں انہیں جلسہ گاہ لایا گیاپنڈال میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے کھڑے ہو کر جلسہ کی کارروائی دیکھی جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی عید ملن پارٹی سے سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین چوہدری، صہیب ارشد، میڈم تقدیس گیلانی، خولہ خان ،ڈاکٹر عشرت سجاد، میزبان چوہدری اظہر محمو،د سلیم اختر مرزا رب نواز،چوہدری قاسم وسیم افضل ڈاکٹر معروف اور دیگر نے بھی خطاب کیا سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیاب عید ملن پارٹی پر چوہدری اظہر محمود کو مبارکباد پیش کرتا ہوں چوہدری اظہر محمود نے اپوزیشن کے دور میں ہمارے ساتھ شامل ہو کر خاندانی ہونے کا ثبوت دیا۔ مخالفین کان کھول کر سن لیں آپ کا دور ختم ہونے والا ہے۔ بدترین دھاندلی کے ذریعے کھڑی شریف کا عوامی مینڈیٹ چوری کیا اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کشمیر بھاری اکثریت سے جیتے گی چوہدری اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں کامیاب افطار ڈنرز پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شارٹ ٹرم پالیسی کی بجائے لانگ ٹرم پالیسی اپنائی ہے جس کے مثبت نتائج اگلے چند ماہ تک برآمد ہوں گے۔ موجودہ حکومت نے تین سالوں میں کوئی کام نہیں کیا یہ کمشن مافیا ہے جعل ساز کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب بیساکھی کے بغیر الیکشن ہو گا آپ کی ضمانت ضبط کرئوں گا میں نے حلقہ میں اپنے دور میں کھڑی میں تعمیر و ترقی کے بہت سے کام کروائے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان شدید ترین معاشی مشکلات سے گزر رہا ہے جن سے نکلنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے شارٹ ٹرم پالیسی کی بجائے لانگ ٹرم پالیسی اپنائی ہے انشاء اللہ اگلے تین چار ماہ تک عوام کو معاشی مشکلات سے نجات ملے گی مودی دوبارہ وزیراعظم بن گیا ہے مودی کے خلاف اپنے پہلے اعلان کو دوبارہ دوہرتا ہوں کہ مودی جہاں بھی جائے گا میں اس کا پیچھا کروں گا ۔قبل ازیں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور جی ون میں پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے سابق سینئر نائب صدر مرزا عبدالشفیق علیم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کوزندہ رکھنے میں یورپ میں موجود اورسیز کشمیری کمیونٹی کا کردار بڑا اہم نوعیت کا ہے پوری دنیا میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کا کریڈٹ مجھے دیا جاتا ہے حالانکہ اصل کریڈٹ کے حقدار اورسیز کشمیری ہیں وزیراعظم عمران خان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر ایشو کو مل کر حل کرنا چاہیے کیونکہ کشمیر ایشو کو حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔ عالمی برادری اب کشمیر ایشو کو حل کروانے میں دلچسپی لے رہی ہے مرژا عبدالشفیق علیم گزشتہ 35 سالوں سے میرے ساتھ ہیں اتنی طویل وابستگی ان کے استقامت اور مضبوط کردار کا واضح ثبوت ہے میں سوئٹزرلینڈ میں جاؤں تو بھی مرزا عبدالشفیق علیم میرے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کرتے ہیں آج میرپور میں عید ملن پارٹی کے اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور جی ون میں پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے سابق سینئر نائب صدر مرزا عبدالشفیق علیم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے میزبان مرزا عبدالشفیق علیم نے کہا ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری میرے قائد ہیں ان کی قیادت میں 1986 میں سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا ہر کڑے وقت میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ رہا ہوں آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری دنیا میں کشمیریوں کے نمائندے کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیر ایشو جلد حل ہونے جا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگرکریں۔کھڑی شریف بینس شریف میں عید ملن پارٹی کے بعد سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بدر بینس کی مشہور سیاسی شخصیت چیئرمین چوہدری اللہ دتہ کی بیمار پرسی کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین چوہدری صہیب ارشد حسین چوہدری اظہر چوہدری سلیم اختر اور دیگر قائدین بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چئیرمن چوہدری اللہ دتہ کے فرزند چوہدری جاوید قادر سے مختلف سیاسی و دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا کھڑی شریف میں جلسہ نما عید ملن پارٹی اور بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی چئیرمن چوہدری اللہ دتہ کی رہائش گاہ پر آمد کو حلقہ کھڑی کے سیاسی منظر نامے میں ایک نئی سمت قرار دیا جا رہا ہے
بیرسٹر سلطان

© Copyright 2019. All right Reserved