پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2019

زرداری کی گرفتاری ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں یوم سیاہ منایا


زرداری مظاہرے ۔۔ دوسرا انٹرو

کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف جیالوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں یوم سیاہ منایا گیا ۔صوبے بھر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے حیدرآباد میں مشترکہ فلیگ مارچ اور گشت کیا گیا ۔ باجوڑ میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جہاں مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے اور اس کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ٹنڈو محمد خان میں کارکنان اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور پھلیلی پل پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کردیا جبکہ گھوٹکی میں بشیر آباد سے مین چوک اوباڑو تک جیالوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ٹھٹھہ میں ٹاؤن کمیٹی سے مین شاہراہ تک کارکنوں نے ریلی نکالی گئی جبکہ گھارو میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔ادھر بدین میں آصف زرداری کی گرفتاری خلاف ٹنڈو باگو میں جیالوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مہران چوک سے ایوان صحافت تک مارچ کیا جبکہ میرپور خاص میں سٹی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔مظفر گڑھ میں کچہری چوک پر بھی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
یوم سیاہ

© Copyright 2019. All right Reserved