پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

نیب نے زرداری کو 2 خدمت گزار فراہم کرنے کی منظوری دید ی


دو
نیب نے زرداری کو 2 خدمت گزار فراہم کرنے کی منظوری دید ی
اٹینڈنٹس نہال چند دن ، لیاقت علی رات کوسابق صدر کی صحت کی نگرانی کر ینگے

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 2خدمت گزار فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔سابق صدر آصف زرداری نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اٹینڈنٹس کی سہولت نہ دی گئی توان کی زندگی کوخطرہ ہوسکتاہے،ان کو دن رات اٹینڈ نٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ آصف زرداری کے خدمت گزار نہال چند دن کے اوقات میں جبکہ لیاقت علی رات کے اوقات میں ان کی ا دویات کا خیال رکھیں گے اور صحت کی نگرانی کریں گے۔
خدمت گزار

© Copyright 2019. All right Reserved