پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

پی ڈی اے کا الاٹی پلاٹ کے انتظار میں دم توڑ گیا


پی ڈی اے کا الاٹی پلاٹ کے انتظار میں دم توڑ گیا
باغ(تحصیل رپورٹر) پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ نے 25سال سے زیادہ ایک الاٹی کو انتظار کروایا پلاٹ نہ ملنے سے الاٹی دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق آج سے 25سال قبل محمد فاروق سکنہ تراڑ گھل نے پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اشتہار کے جواب میں پلاٹ کے لیے اپلائی کیا اور ضروری ادائیگی بھی کر دی گزشتہ 25سا ل سے ڈویلپمنٹ اتھارٹی مرحوم کو لالی پاپ دیتی رہی مرحوم دل کے مریض تھے جو گزشتہ 10سال سے پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو درخواستیں دے رہے تھے اچانک مرحوم کو کسی ذریعے سے یہ اطلاع ملی کہ آپ کو اب مزید 15لاکھ روپے دینا ہو گا حالانکہ جب پلاٹ کا اشتہار دیا گیا تھا تو اس کے مطابق 150000/=روپے فی کنال کے حساب سے طے ہوا تھا جس کی ادائیگی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈیمانٹ کے مطابق کر دی گئی تھی ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری ، وزیر لوکل گورنمٹ اور دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کی فوری تحقیقات کروا کر مرحوم کے ورثا ء کو پہلے سے تحریری طور پر طے شدہ معائدہ کے مطابق پلاٹ ادا کریں

© Copyright 2019. All right Reserved