پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

چناری، سہولیات کی عد م دستیابی کے باعث سیاحوں کو مشکلات


چناری، سہولیات کی عد م دستیابی کے باعث سیاحوں کو مشکلات
مختلف علاقوں سے آنے والوں کو مجبورا گرد و نواح کی مساجد میں رات گزارنی پڑی
چناری(تحصیل رپورٹر)چناری چکوٹھی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے سیاحتی مقامات پر عید کے بعد سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد لیکن سہولیات کی عدم فراہمی ان کے لئے بڑی پریشانی کا موجب بن گئی رہائش و دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا حتا کے بعض پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کو مجبورا چناری اور گرد و نواع کی مساجد میں رات گزارنی پڑی اس کی بنیادی وجہ محکمہ ساحت کی سیاحوں اور مقامی لوگوں کو معلومات کی عدم فراہمی اور ضلعی انتطامیہ کی ناکامی ہے کیونکہ سیاحوں کی گائڈنگ اور سہولیات کا فقدان ہے اور مقامی لوگوں کو بھی اس طرح کو کی کوئی ترغیب نہیں کے وہ اس موقع سے فاعدہ اٹھائیں اور اپنے گھروں یا رہائشی جگہوں کو کمرشل بنا کر سرمایا حاصل کریں اور اس سے آنے والے سیاحوں کو بھی سہولت میسر آ سکے جبکہ دوسری جانب جہلم ویلی خصوصاَ چناری چکوٹھی کے سیاحتی مقامات آبشاریں چھم اور دوسری جگہوں کو پرموٹ کرنے کے لئے کوئی اقدامات آج تک کیئے ہی نہیں گئے ہیں۔
سیاح مشکلات

© Copyright 2019. All right Reserved