پیر‬‮   19   اگست‬‮   2019

آصف زرداری کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عابد حسین


آصف زرداری کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عابد حسین
موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی،پریس کانفرنس
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ڈپٹی جنر ل سیکرٹری سابق وزیر حکومت ، سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سردا ر عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم تحریک انصاف کی حکومت بجٹ کے موقع پر افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے ۔پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو بجٹ کے موقع پر گرفتار کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو بجٹ کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔ آصف علی زرداری کو بارہ سال جیل میں قید رکھا گیا بارہ سال بعد انہیں بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیاگیا ، کیا جوڈیشری اور مقتدر ادارے عوام کو بتانا پسند کریں گئے کہ انہیں کس جرم کی سز ا میں بارہ سال جیل میں قید رکھاگیا ان بارہ سالوں کا حساب آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کو کون دے گا؟ آصف علی زرداری رہائی کے بعد پاکستان کے صدر بنے ، ان کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے پانچ سال تک حکومت کی لیکن ان پانچ سالوں میں بھی آصف علی زرداری پر کوئی کیس نہیں بنایاگیا ، مرضی کے کیس بنائے جاتے ہیں اور ضرورت کے وقت ان کیسز کو مرضی کے مطابق استعمال کیاجاتا ہے ۔آصف علی زرداری اور ڈاکٹر عاصم سے جو پیسے برآمد ہونے کا دعوی کیاجارہا ہے وہ پیسا عوام کو کیوں نہیں د کھایاجارہا ۔مقتدر قوتیں ، پالیسی ساز ادارے ، ہوش کے ناخن لیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی حافظ محمد صغیر ، سردار نزاکت خان انچار ج میڈیا سیل بلاول ہائوس ،آصف اعظم جنرل سیکرٹری سٹی راولاکوٹ ، پی ایس ایف کے رہنما سردار ندیم بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔
عابد


© Copyright 2019. All right Reserved