پیر‬‮   17   جون‬‮   2019

شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، شاہ غلام قادر


شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، شاہ غلام قادر
ایسے واقعات کے سد باب کے لئے پوری قوم کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا، عامر الطاف
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار عامر الطاف خان نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی جانب سے بارودی سُرنگ نصب کیئے جانے اور دھماکے کے واقعہ میں پاک افواج کے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم، میجر معیز مقصود بیگ، کیپٹن عارف اللہ، لانس حوالدار ظہیر سمیت پاک افواج کے نوجوانوں کی شہادت کو قومی المیہ قرار دیتے ہوئے جُملہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کی خاطرجان بھی قُربان کر دی۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے کہا کہ غیر مُلکی طاقتوں کے ہاتھوں بعض افراد دہشت گردی کرتے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان واقعات کے سد باب کے لئے پوری قوم کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ اللہ پاک کے غضب سے دہشت گرد عناصر نہیں بچ سکتے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے شہداء کے بلندیء درجات کی دُعا کی اور کہا کہ قوم ورثاء کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
شاہ غلام قادر

© Copyright 2019. All right Reserved