بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

تعلیمی بورڈ کی طالبات سے ناانصافی ،نیا مشترکہ امتحانی مرکز بناڈالا

فرسٹ ائیر کا امتحان قریب آتے ہی امتحانی مرکز بغیر اطلاع ختم کردیا گیا

کھوڑ (نمائندہ اوصاف) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی کھوڑ کی طالبات کے ساتھ ناانصافی 17سال پرانے امتحانی مرکز کو ختم کرکے نیا مشترکہ امتحانی مرکز بنا ڈالاسابقہ امتحانی مرکز بحال کیاجائے طالبات ووالدین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوڑ کمپنی میں ایف اے ،ایف ایس سی کلاسوں کے امتحان کے لیئے 2002سے امتحانی مرکز چلاآرہا ہے جس میں اس سال بی اے سیکنڈ ائیرکلاسوں کا امتحان بھی ہورہا ہے علاقہ بھر کی تقریباً 250طالبات اسی سنٹر میں امتحان دے رہی ہیں اب جبکہ فرسٹ ائیر کا امتحان ہونے والا ہے تو اس امتحانی مرکز کو بلاوجہ بغیر کسی اطلاع کے ختم کردیا گیا اور سال اول فرسٹ ایئر کی طالبات جن کی تعداد تقریباً250بنتی ہے کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کھوڑ کمپنی کو نیا مشترکہ امتحانی مرکز بناکر اس میں دھکیل دیاگیا ہے جبکہ طلباء کی تعداد بھی نصف سے کم ہے طالبات کا بوائز ہائیر سیکنڈری سکول جو750طلباء سے بھرا ہوا ہے میں امتحان دینا کسی اذیت سے کم نہیں جو ان نوجواں طالبات کے ساتھ سراسر زیادتی ہے تعلیمی بورڈ کی تعلیمی پالیسی کے مطابق مخلوط طرز تعلیم پر پابندی ہے تو کیا مخلوط طرز کا امتحانی سنٹر ہوسکتاہے گرلزامتحانی مرکز ختم کرنے کی کوئی وجہ بھی نظر نہیں آتی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved