بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور ڈکیتی کے دو ملزمان گرفتار



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کلر کہار اور چوآسیدنشاہ پولیس نے تین کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ ،چوری اور ڈکیتی کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کلر کہار پولیس نے ملزم غلام شبیر ولد سلطان بخش ساکن بھرپو رکے قبضے سے12بور بندوق اور 10کارتوس برآمد کر کے اس کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالا ت بھیجوا دیا۔ جبکہ چوآسیدنشاہ پولیس نے چوری کے مفرور ملزم شرجیل ولد اسحاق ساکن محلہ چھپر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔چوآسیدنشاہ پولیس نے ایک اور کاروائی میں ڈکیتی کے ملزم محمد فرقان محمد امین کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔

© Copyright 2019. All right Reserved