بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

چکوال، ڈپٹی کمشنر کا اراضی سنٹر اور ڈھڈیال رمضان بازار کا دورہ

تحصیل آفس دورہ کے موقع پر غیر حاضر پٹواری کو معطل کردیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے اراضی سنٹر چکوال ،تحصیل آفس چکوال اور رمضان بازار ڈھڈیال کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر اراضی ریکار ڈ سنڑ کے دورے کے موقع پر ڈیوٹی روسٹر سٹاف کی حاضری اور عوام کی سہولیات اور شکایات بارے استفسار کیا ۔بعد ازاں تحصیل آفس چکوال کا دورہ کیا وہاں پر پٹواری صابر عباس اور عاصم نواز کو ڈیوٹی سے غیر حاضری کی بنا پر فوری معطل کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا عدم توجحیی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved