بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

پتریاٹہ اور گردونواح میں غیر قانونی بلاسٹنگ سے عوام کودشواری

یوسف خان اور سلیم خان غیر قانونی بلاسٹنگ کررہے ہیں،کارروائی کی جائے ، راجہ منظور


نیو مری (نمائندہ اوصاف )راجہ منظور کیٹھوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نیو مری پتریا ٹہ کے گرد و نواح کے علاقوں میں یوسف خان اور سلیم خان کی محکمہ گزارہ کی ملی بھگت سے اس علاقہ غیر قانونی بارود سے پہاڑوں کی بلاسٹنگ زورو شور سے جاری ہے یوسف خان اور سلیم خان نامی دو اشخاص جو کہ پٹھان ہیں اور اس علاقہ میں بارود کا ناجا ئز کاروبار کرتے ہیں اور غیر قانونی بارود سے اس علاقہ میں بلاسٹنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے اور اس علاقہ میں آباد لو گوں کے مکانات اور اور گھر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے تباہ و برباد ہو رہے ہیں اور اس بلاسٹنگ کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں سبز پودوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے یوسف خان اور سلیم خان بلاسٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved