بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

بھارہ کہو ،منڈی مویشیاں کی 78 لاکھ روپے میں ریکارڈ نیلامی

مختلف ٹھیکیداروں نے بولی میں حصہ لیا ، اویس قریشی ٹھیکہ حاصل کرنے میں کامیاب

بھارہ کہو ( نمائندہ اوصاف) بھارہ کہو یوسی فور میں مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی چیئرمین اشتیاق احمد ملک ،چیئرمین چوہدری محمد مشتاق اور چیئر مین راجہ واحد کیانی کی قیادت میں ہوا سالانہ منڈی مویشیاں کی ریکارڈ نیلامی 78 لاکھ میں سابق ٹھیکیدار اویس قریشی لینے میں کامیاب جب کہ پروفیشنل ٹیکس ملک کامرن انور تیس لاکھ بو لی دینے میں کامیا ب ٹھہرے تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو یونین کونسل فور میں سالانہ منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ میں مختلف ٹھیکیداروں نے حصہ لیا جس میں کامیاب بولی دھندہ سابق ٹھیکیدار ہی ٹھہرا سی طرح پروفیشنل ٹیکس یوسی فور کا ٹھیکہ ملک کامران نے حا صل کر نے میں کامیاب ہو گئے یونین کونسل منڈی مویشیاں کے ٹھیکہ میں وصول ہو نے والی رقم تینوں یونین کونسل میں برابر کی تقسیم کی جائے گی

© Copyright 2019. All right Reserved