جمعرات‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2019

آئی نائن میں دن دیہاڑے ڈکیتی، مزاحمت پر نجی کمپنی کا سیلز مین زخمی

ملزمان سیلز مین سے50 ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار، بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی نائن ٹو کی گلی نمبر دو میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹرسا ئیکل سوار دو ملزمان نجی کمپنی کے سیلز مین سے پچاس ہزار روپے کیش چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر ایک سیلزمین کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز دن دیہاڑے دو ملزمان نے شان ڈسٹری بیوٹرز کی سوزوکی پک اپ روکنے کے بعد اس میں سواردونوں سیلزمین محمد یونس اور اسامہ پر گن تان لی اور ان کے پاس موجود کیش پچاس ہزار روپے چھین لی، اسی دوران مزاحمت پر ایک ملازم کو تشدد کانشانہ بناکر زخمی کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر یہاں کے مکینوں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved